تازہ تر ین

پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر

یو اے ای: (ویب ڈیسک) پاکستان کے بہترین پیسر عمر گل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر ہوگئے۔
پاکستانی فاسٹ بولرز عمر گل نے اپریل میں پڑوسی ملک افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کیمپ کےلیے جوائن کیا تھا لیکن اب وہ مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر ہوگئے ہیں۔
237 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 427 وکٹیں اڑانے والے سابق پیسر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین بولر خیال کیے جاتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کیمپ کے دوران افغان بولرز ان کی رہنمائی سے خاصے خوش تھے، اسی لیے بورڈ نے مستقل طور پر ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain