تازہ تر ین

کراچی: ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی سمیت سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی سرکاری زمینوں سمیت ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی زمین پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل نے بریفنگ میں بتایا کہ مجموعی طور پر پانچ ہزار ایکٹر سے زائد زمین پر قبضہ ہے۔ زیادہ تر قبضہ کی گئی زمین ضلع غربی میں واقع ہے۔ کمشنر کراچی نے ایم ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو تفصیلات سے آگاہ کریں اور تحریری رپورٹ جمع کرائے تا کہ تجاوزات کا جلد از جلد خاتمہ کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی کیلئے ترجیحی اقدامات اور متعلقہ اداروں کو ایم ڈی اے سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain