ڈھاکہ : (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنانے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ موجودہ کپتان مومن الحق کی جگہ شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کررہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ آج بورڈ کی میٹنگ میں متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے تجربہ کار آل راؤنڈر سے بات کی جائے گی کیونکہ بڑھتی عمر کے باعث انکے طویل مدتی منصوبوں کے بارے میں غیر یقینی ہے ۔