تازہ تر ین

حماد اظہر اور اسد قیصر کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور حماد اظہر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات میں اسد قیصر کی گرفتاری سے روکا گیا ہے، ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ و دیگر فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں، اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اور ایف آئی اے میں کتنے مقدمات درج ہیں تفصیل جمع کرائیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
اس کے علاوہ عدالت نے 11 روز میں حماد اظہر کو مقامی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain