تازہ تر ین

تحریک انصاف نے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اورغلط پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سےعوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain