راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بحران کی طرف جا رہاہے اور حکمران ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ رواں ما ہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا،غریب معاشی طورپر مرے گا یا پھر امپورٹڈ حکومت سیاسی طور پر مرجائے گی، 16 پاورپلانٹس بند اور 16 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لوگ گرمی سے مررہے ہیں، 60 فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
موڈیز نے ہمارا درجہ منفی کردیا ہے، پہلے معیشت اور پھر ملک دیوالیہ ہوجاتا ہے، ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرول فی لٹر بڑھ گیا ہے اور بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھادی گئی، جون تک انتظار کریں قوم خود سڑکوں پر آئے گی اورحکومت کے خلاف ماتم کرے گی۔
ایم کیو ایم کو میئر اور گورنر شپ عہدے مل گئے، ان کو مبارک باد دیتا ہوں، ایم کیو ایم کو ان کے دفاتر بھی مل گئے ہیں، جبکہ باپ بھی اپنا سیاسی حقیقی باپ کو ڈھونڈ رہی ہے ۔
