تازہ تر ین

ایپل کے اولین پی سی کے روپ والا چارجر

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک چھوٹے سے ایپل میکنٹوش پی سی جیسا چارجر صارفین میں مقبول ہورہا ہے جو عمررسیدہ افراد کو ایپل کے اولین یک رنگی ڈیسک ٹاپ کی یاد بھی دلاتا ہے۔
شارگیگ نامی کمپنی کے بنائے ہوئے اس چارجر کا نام ’ریٹرو35 جی اے این چارجر‘ رکھا گیا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 35 واٹ بجلی آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے اور بہت تیزی سے اسمارٹ فون میں بجلی بھرتا ہے۔
اس کے اہم خواص میں شامل ہے کہ یہ اس سے ہر طرح کے ایپل اور اینڈروئڈ فون چارج ہوسکتے ہیں۔ اس کی تیزرفتار کارکردگی ایک خاص چپ کی بدولت ممکن ہوئی ہے جسے جی اے این چپ کہا جاتا ہے۔ جبکہ اسکرین چارجنگ کیفیت دکھاتا رہتا ہے۔
اس سے آپ اسمارٹ ڈیوائس یعنی واچ، ایئربڈز اور دیگر اشیا میں بھی بجلی بھرسکتے ہیں۔ چارجنگ نہ ہونے کی صورت میں اس کا اسکرین سفید ہوجاتا ہے ، نارمل چارجنگ میں پیلا، فاسٹ چارجنگ میں نیلا اور سپرچارجنگ میں سبز ہوجاتا ہے۔ جبکہ پانچ منٹ سے کم کے لوڈ پر سیاہ پڑجاتا ہے۔
یہ ایجاد اس وقت کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے تاہم اس نے کہا ہے کہ چارجر کی دنیا بھر میں فراہمی اس سال اگست یا ستمبر سے شروع ہوجائے گی۔ ایک چارجر کی قیمت 25 ڈالر یعنی 5000 روپے کے برابر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain