تازہ تر ین

پاکستان نااہلی، بیروزگاری اور نالائقی کیخلاف جاگ اٹھاہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نااہلی، بےروزگاری اور نالائقی کے خلاف جاگ اٹھاہے۔
پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سےغلط معاہدے کئے، پی ٹی آئی کے غلط معاہدوں سے عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے پرمجبو رہیں۔ نظم لگی ہے ہم ديکھيں گے، کيا ديکھيں گے آپ؟ جونظمیں آپ پڑرہےہیں اس پرآپ کوشرم آنی چاہیے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آج وزيراعظم کسی ايک صوبے کا نہيں پورے ملک کا ہے، وہ صوبوں ميں آٹا سستا کرنے کی بات کر رہا ہے، آٹے کی قیمت کاتعین صوبے کرتے ہیں وفاق نہیں۔ جمعے کے بعد کو احتجاج کا اعلان ہوا تھا، کون نکلا کس نے احتجاج کيا؟ آپ کی باتوں پر آپ کے اپنے لوگوں نے يقين نہيں کيا تھا، منافقت کر کے عوام کو بے وقوف نہيں بنا سکتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں4وزرائے خزانہ تبدیل کئے گئے، کمزور بنيادوں پر آپ نے آئي ايم ايف سے معاہدہ کيا، ہم پاکستان سے مافيا کا خاتمہ کرکے دکھائيں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain