تازہ تر ین

لاہور چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی، کروڑوں کی ادویات جل کر خاکستر

لاہور: (وییب ڈیسک) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، کروڑوں کی ادویات خاکستر، ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں مگر تاحال آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں، ہسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا میڈیسن سٹور میں موجود کروڑوں کی ادویات جل کر خاکستر ہو گئیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں آتشزدگی کے واقعہ کو نوٹس لے لیا اور انکوائری کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain