تازہ تر ین

فراڈ کیس میں عدم تعاون: عمر اکمل شکایت لیکر پولیس افسر کے پاس جا پہنچے

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹر عمر اکمل نے ایس پی کینٹ لاہور کے خلاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو شکایت کر دی۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کرکٹر عمر اکمل نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور سے ملاقات کی جس میں انہیں بتایا کہ ملزم سمیر نے 11 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ، مقدمہ درج ہوئے 8 ماہ ہو چکے ہیں لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی جب کہ تفتیشی افسر نے ملزم کا نام بھی مقدمے سے نکال دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ حمزہ امان اللہ کے پاس گئے، انہوں نے دو گھنٹے بٹھائے رکھا لیکن ملاقات نہ کی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain