تازہ تر ین

پاکستان میں سکیورٹی کا معیار بہت اچھا، محفوظ محسوس کررہے ہیں: نکولس پوران

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پوران نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، سکیورٹی کا معیار بہت اچھا ہے، ہم یہاں پر خود کو بالکل محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
ملتان میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نکولس پوران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسم گرم ضرور ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، گرم موسم ہمارے لئے چیلنج ہے لیکن ہم ان کنڈیشنز سے بہتر انداز میں نمٹ لیں گے، ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے، کوشش ہے اچھی کرکٹ کھیلیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستانی لائن اپ بہترین باؤلنگ اور بیٹنگ کے کمبینیشن پر مشتمل ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain