تازہ تر ین

راولپنڈی میں لڑکی اغوا کے چند گھنٹوں بعد بازیاب

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں اغوا ہونے والی لڑکی کو چند گھنٹوں بعد بازیاب کرالیا گیا۔
راولپنڈی میں 21 سالہ عریج کالج سے واپسی پراپنے گھر کی گلی میں داخل ہوئی تواسے کارسواروں نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے اغوا کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی گھنٹے میں لڑکی کوبازیاب کرالیا۔
پوٹھوہارپولیس نے اغوا کاروں کوگرفتارکرکے گاڑی اوراسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے ساتھ مزاحمت اورایس ڈی پی او کو زخمی کرنے پرملزمان کے خلاف اٹک میں بھی مقدمہ درج کرلیا۔مغویہ عریج کے والدین نے تھانہ ائیرپورٹ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain