ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 17 سنچریاں بنانے والے پلیئر بن گئے۔
بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی 17 ویں سنچری 85 ویں اننگز میں اسکور کی۔
اس سے قبل ہاشم آملہ نے 17 سنچریاں مکمل کرنے کیلئے 98، بھارت کے ویرات کوہلی نے 112 اور ڈیوڈ وارنر نے 113 اننگز کھیلی تھیں۔
واضح رہے کہ کیریئر کی 85 اننگز میں ہاشم آملہ کی 14 جبکہ ویرات کوہلی اور کوئن ٹن ڈی کوک کی 12، 12 سنچریاں تھیں۔