تازہ تر ین

پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل کی مستقل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشین صدر جوکو ویدودو کے درمیان پام آئل کی مستقل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،صدر جوکو ویدودو نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،وزیراعظم نے انڈونیشین صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام جلد از جلد ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے ثقافتی اور مذہبی وابستگی کی مضبوط بنیاد اور بڑھتے ہوئے تعاون پر مبنی پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے 2018 میں صدر جوکو ویدودو کے دورہ پاکستان اور اس کے خاطر خواہ نتائج کو یاد کیا جو پاکستان اور انڈونیشیا اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوئے۔
وزیراعظم نے انڈونیشیا کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں صدر جوکو ویدودوکی قیادت کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں سمیت تمام جہتوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا،وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain