کرائسٹ چرچ : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کپتان راس ٹیلر نے کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔
رواں سال کے آغاز پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ ٹی ٹوئنٹی میں یا پھر بطور کوچ کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی میں بطور پلیئر کھیلنا پسند کریں گے، موسم گرما میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے ساتھ کھیلنے کا منتظر ہوں۔