میلبورن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے بلائنڈ کرکٹر اسٹیفن نیرو نے تاریخ کی پہلی ٹرپل سنچری بنا ڈالی۔
بلائنڈ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے مسعود جان کے انفرادی طور پر بنائے گئے 262 رنز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی بیٹر اسٹیفن نیرو نے انفرادی طور پر 309 رنز اسکور کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔
قبل ازیں پاکستان کے مسعود جان نے سن 1998 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 262 رنز ناقابل شکست اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ جو تقریبا 24 سال قائم رہا۔