تازہ تر ین

گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

گھوٹکی: (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) ترجمان کے مطابق گدو بلاک کے عمیر ساؤتھ ایسٹ ون کنویں کی 790 میٹر تک کھدائی کی گئی اور ابتدائی نتائج کے مطابق 1.063 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اورملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ نئی دریافت سے گیس کی ملکی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی اور یومیہ 10 لاکھ 6 ہزار مکعب فٹ گیس ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain