برمنگھم: (ویب ڈیسک) برازیلین ٹینس کھلاڑی بیاٹرز حداد مایا نے برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام برمنگھم میں جاری ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں برازیل کی بیاٹریز حداد مایا کا مقابلہ چینی ٹینس سٹار شوائی ژینگ سے تھا جس میں برازیلین کھلاڑی کو شوائی کے خلاف پہلے سیٹ میں 4-5 کی برتری حاصل تھی لیکن شوائی ژینگ اچانک فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور برازیلین ٹینس کھلاڑی بیاٹریز حداد مایا نے بآسانی ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، 26 سالہ برازیل کی بیاٹریز حداد مایا کا یہ 7 دنوں میں دوسرا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں برازیل کی بیاٹریز حداد مایا نے سیکنڈ سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں چین کی شوائی ژینگ نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔