تازہ تر ین

وزیراعظم شہبازشریف کا افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) افغانستان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد 950 تک پہنچ چکی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے، جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain