تازہ تر ین

یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی واپسی،دورہ سری لنکا کے لیےٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
دورہ سری لنکا کے لیےاعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں تین اسپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آلراؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز شامل کیے گئے ہیں۔
یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہو گئی۔انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان ، عبداللہ شفیق، اظہر علی اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور نعمان علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا۔سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کا آغاز 26 جون سے راولپنڈی میں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain