تازہ تر ین

عام آدمی کو ریلیف دینے پر پورا فوکس رکھا گیا ہے: حمزہ شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی وزرا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر پورا فوکس کیا گیا ہے اور عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اس لیے ہم نے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 ماہ تک پنجاب میں جان بوجھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔ پنجاب کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ اگر ارادے نیک اور سمت درست ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شامل حال ہوتی ہے۔
حمزہ شہباز نے اراکین اسمبلی کو کہا کہ آپ میری ٹیم ہیں اور میرے دروازے سب کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain