تازہ تر ین

نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے، فرخ حبیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت نے ہر چیز مہنگی کر دی ہے، اسٹاک ایکسچینج نیچے جا رہی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو کی تیاریاں جاری ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل لایا جا رہا ہے جس سے سب کے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت ٹھیک چل رہی تھی اور معاملات صحیح تھے لیکن اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے سازش ناکام بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور وہ وزیر اعظم ہیں۔ ہم آج بھی انتخابات کے مطالبے پر قائم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain