لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 30 جون کو طلب کر لیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ، تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 30جون کو ہو گا۔ جسٹس شاہد وحید لاہور ہائیکورٹ میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔