تازہ تر ین

آسام میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے تباہی، مزید سات افراد ہلاک

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں مزید سات افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے علاقے “سِلچر” میں تین لاکھ بتیس ہزار افراد تاحال سیلاب سے متاثر ہیں۔ دریا میں طغیانی کے باعث اکہتر ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
آسام میں تباہ کن سیلاب اپریل سے اب تک ایک سو سات افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ تیس اضلاع میں پنتالیس لاکھ افراد سیلاب سے متاثرہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain