تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مرکزی بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ SBP نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ڈیزائن جعلی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر 75 روپے کے نئے نوٹ کی ایک تصویر گردش کر رہی جس کے بارے کہا جا رہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسے جاری کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain