اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، سندھ میں دادو،موہنجودوڑو اورمٹھی میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
بلوچستان میں سبی، نوکنڈی،تربت میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی آبر آلود رہے گا۔
