تازہ تر ین

سندھ بلدیاتی انتخابات، 14 ہزار 728 امیدوار مدمقابل

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں 1476 بلدیاتی نشستوں کیلئے 16ہزار931 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 14 ہزار 728 امیدواروں کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں، 2203 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 جولائی کو ہوگی، انتخابی شیڈول کے مطابق 25 جون تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے، 27 جون کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔
شیڈول کے مطابق 28 جون تک امیدوار دستبردار اور امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی،29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
24 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی، سندھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 28 جولائی کو کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain