تازہ تر ین

بلدیاتی انتخابات پر تحفظات،چیف الیکشن کمشنر کی ایم کیو ایم وفد کو ملاقات کی دعوت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو ملاقات کی دعوت دے دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے ساتھ سندھ بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم سے فوری رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم نے سندھ حکومت پر حلقہ بندیوں میں گڑبڑ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جہاں چاہا سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کیں۔
وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہےکہ ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ سیاسی جماعت ہیں کچھ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain