تازہ تر ین

11 جماعتی اتحاد میں دراڑیں واضح ہو چکی ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان: (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 11 جماعتی اتحاد میں دراڑیں واضح ہو چکی ہیں۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اب آئینی وزیراعلیٰ نہیں رہے اور ان کا وزارت اعلیٰ کا الیکشن کالعدم ہو سکتا ہے اور لاہور ہائیکورٹ دوبارہ الیکشن کا حکم دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے اور پنجاب کی انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ نہ کرے۔ پنجاب انتظامیہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کو رخصت کرنے کے لیے غیر فطری اتحاد بنایا گیا لیکن اب 11 جماعتی اتحاد میں دراڑیں واضح ہو چکی ہیں اور اسعد محمود نے سود کے معاملے پر شہباز شریف کو احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے مسترد کر دیا اور ایم کیو ایم کو بھی شکوہ ہے کہ حکومت ان کو اہمیت نہیں دے رہی۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بہادر آباد کو تالے لگا کر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی ہے اور اتحادی جماعتیں ساتھ چھوڑ دیں تو شہباز حکومت خطرے میں پڑ جائے گی۔ اتحادی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain