تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے آج دوبارہ گنتی، اسمبلی اجلاس شام 4 بجے طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے آج دوبارہ گنتی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے منعقد ہو گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شیڈول اورایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے، ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 40 واں اجلاس ہوگا، اجلاس میں وزیراعلی کے انتخاب کے عمل کومکمل کیا جائے گا۔ عدالت نے گذشتہ روز فیصلے میں کہا تھا کہ تمام ادارے عدالتی احکامات کی پاسداری کرائیں، وزیراعلیٰ کا انتخاب مکمل کیے بغیر اجلاس ملتوی نہیں ہو گا، گورنر الیکشن پراسیس کے اگلے روز گیارہ بجے تک حلف لینے کے پابند ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویزالہی ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے مہمانوں پر مکمل پابندی ہو گی۔
سیکرٹری اسمبلی کے مطابق سپیکر باکس، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریز بند ہوں گی، میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کریں گے، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain