تازہ تر ین

اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اوور کرانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اوور کرانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کے مہنگے ترین باؤلر بن گئے۔
برمنگھم میں جاری بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلش باؤلر کے ایک اوور میں 35 رنز کسی بلے باز نے نہیں بلکہ بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے بنائے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے اسٹورٹ براڈ کو 2 چھکے، 4 چوکے لگائے جبکہ اوور میں ایک سنگل رن بھی بنایا۔ ایک چھکا نو بال پر لگایا گیا، مسلسل چھکے چوکے کھانے کے بعد اسٹورٹ براڈ نے وائیڈ بال پر 5 رنز بھی دے دئیے۔
انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ 2007 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں یوراج سنگھ کے ہاتھوں 6 چھکے کھا چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain