تازہ تر ین

کامن ویلتھ گیمز، قومی ہاکی ٹیم کے 31 کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم نے کمر کس لی، 31 کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کر لیا۔
کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہیں ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، قومی ہیڈ کوچ دو، تین روز میں لاہور پہنچ جائیں گے۔
ٹیم مینجر کا کہنا ہے کہ 4 کھلاڑی نجی مصروفیات کے باعث کیمپ تاخیر سے جوائن کریں گے، کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی ہاکی ٹیم 23 جولائی کو برمنگھم روانہ ہو گی۔
دوسری جانب جونیئر ورلڈ کپ کے لیے ریحان بٹ کو ہیڈ کوچ اور منظور جونیئر کو مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain