تازہ تر ین

روضہ رسولﷺ کے سامنے کمرہ ملنے پر شعیب اختر خوشی سے سرشار

لاہور: (ویب ڈیسک) روضہ رسولﷺ کے سامنے ہوٹل کا کمرہ ملنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر خوشی سے سرشار نظر آئے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ان دنوں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لئے ویڈیوز بھی بناتے رہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شعیب اختر نے روضہ رسولﷺ کے سامنے ہوٹل سے مداحوں کے لیے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو دنیا کا زندہ خوش قسمت انسان قرار دیا اور روضہ رسول کی ﷺ طرف کیمرہ کرکے مداحوں کو خوبصورت منظر بھی دکھایا اور آپ ﷺ پر درود شریف بھی بھیجا۔
قبل ازیں سابق کرکٹر نے مسجد قبا میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت اسلام کی سب سے پہلی مسجد میں موجود ہوں جس کا نام مسجد قبا ہے، اس مسجد کی تعمیر میں آپ ﷺ نے حصہ لیا، یہاں پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے کا ثواب عمرہ کے برابر ہے جبکہ جمعہ کی پہلی نماز بھی مسجد قبا میں ہی ادا کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain