تازہ تر ین

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ، ارشد ندیم 15 جولائی کو امریکا روانہ ہوں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) اولمپئن ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کےلیے 15 جولائی کو امریکا روانہ ہوں گے۔ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ 15 سے 24 جولائی تک شیڈول ہیں۔
سیکریٹری فیڈریشن محمد ظفر اور پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن سلمان بٹ نے سجال آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد ندیم کا جیولین تھرو ایونٹ کوالیفائر 17 جولائی کو ہوگا۔جس طرح اس کی ٹریننگ چل رہی ہے، امید ہے کہ ارشد اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب رہیں گے۔ فٹنس کا کوئی ایشو نہیں۔وہ مکمل فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔
سیکریٹری فیڈریشن کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں چھ مرد اتھلیٹس کے نام بھیجے تھے ۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس میں سے صرف تین اتھلیٹس کا نام فائنل کیا ہے۔
ایک سال پہلے فیڈریشن کی چار سالہ مدت پوری ہونے کے باوجود الیکشن نہ کروانے کے سوال پر محمد ظفر کا موقف تھا کہ اسپورٹس بورڈ نے تمام فیڈریشنز کو خط لکھا تھا کہ نئی سپورٹس پالیسی آرہی ے انتخابات نہ کروائیں۔ ابھی تک نئی سپورٹس پالیسی نہیں آئی اور موجودہ پالیسی کے تحت جلد الیکشن کروادیں گے ۔ دو ٹرم پوری ہونے کے بعد مستقبل میں انتخابات لڑنے کے سوال ہر واضح کیا کہ ہم الیکشن کے موقع پر اسپورٹس پالیسی اور فیڈریشن آئین پر پوری طرح عمل کریں گے۔
اس موقع پر سیکریٹری فیڈریشن نے ایران اور الماتے کے میڈلز ونرز کی کارکردگی کو سراہا اور جلد تقسیم انعامات تقریب کرنے کا بھی عندیہ دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain