تازہ تر ین

مری میں لینڈ سلائیڈنگ، پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کے تحت راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال ،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج اور کل بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالا ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارشوں سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے، نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سےگریز کریں۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کے تحت راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال ،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج اور کل بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالا ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارشوں سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے، نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سےگریز کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain