تازہ تر ین

دوسرا ٹی ٹونٹی، بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز جیت لی

برمنگھم: (ویب ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انچاس رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز جیت لی۔
سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھارتی کپتان روہت شرما 31، رشبھ پنٹ26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تین سال سے ناکامیوں کا شکار ویرات کوہلی پھر نہ چل سکے، صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جورڈن 4 جبکہ ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے رچرڈ گلیسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ایک سو اکہتر رنزکا ہدف ملنے پر میزبان انگلش ٹیم میدان میں آتے ہی لڑکھڑا گئی، سات بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے، پوری ٹیم 17 اوور میں ایک سو اکیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
انچاس رنز کی جیت سے بھارت نے تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ برتری حاصل کر لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain