تازہ تر ین

سری لنکا میں ایمرجنسی، پاک لنکا ٹیسٹ سیریز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پاک لنکا ٹیسٹ سیریز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، حالات قابو میں نہ آنے پر سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے تاہم سیاسی کشید گی کے باعث دورے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
پی سی بی اور سری لنکن بورڈ مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم ابھی تک دورہ کے منسوخ یا ملتوی ہونے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔
معاملات قابو میں نہ آئے تو سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے، شیڈول کے مطابق پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 جولائی کو ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain