تازہ تر ین

ترقی پذیر ملکوں کو بھی معاشی بہتری کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے:احسن اقبال

نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کو بھی معاشی بہتری کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا کوبیک وقت تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے، دنیا کورونا، موسمیاتی تبدیلی اور جنگی تنازع کا سامنا کررہی ہے، موجودہ بحرانوں نے پاکستان پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں غربت میں پھر اضافہ ہورہا ہے، ترقی پذیر ممالک کو اقتصادی بحران سے بچانے کے لیے قرضے دیے جانے چاہئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain