تازہ تر ین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا

گال: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونا رتنے کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
واضح رہے پاکستان نے آخری بار 2015 میں مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain