تازہ تر ین

پاک، چین بحریہ کی شنگھائی میں منعقدہ جنگی مشق میں پی این ایس تیمور کی شرکت

شنگھائی: (ویب ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس تیمور نے حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین میں ہونے والی مشق میں پاک بحریہ میں نئے شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے چینی بحریہ کے بحری و ہوائی جہازوں اور آبدوزوں کے ہمراہ مشق میں حصہ لیا۔ مشق سی گارڈینز 2022 کا مقصد مختلف قسم کے سمندری خطرات کے خلاف پیشہ وارانہ تجربات کا تبادلہ اور بحری تعاون کا مزید فروغ ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ بحری مشق خطے میں محفوظ و مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain