تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ کا محکمہ انٹی کرپشن کو شیخ رشید کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ انٹی کرپشن کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی انٹی کرپشن میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، عدالت نے انٹی کرپشن کو شیخ رشید کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے 27 جولائی کو انٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ زمین کا سودا ہوا ہے، ابھی ادائیگی ہونا باقی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی دس سے پندرہ فیصد بیعانہ ہوا ہے ، زمین کا قبضہ ابھی بھی میرے پاس ہے، جس کو زمین فروحت کی ہے اس نے 80 فیصد ادائیگی کرنی ہے۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونے دیئے جائیں، اگر عمران خان نے کال دی تو نتیجہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain