اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے آئین کا تحفظ یقینی ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔
وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ ہوگا۔
