راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے ریکوری آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا گیا۔
خلیفت کے پہاڑوں کے قریب کھوسٹ کے مقام پر دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا اور گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہو گئے۔
فورسز کی بھرپور کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
گزشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر کی بازیابی اور دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
