تازہ تر ین

کراچی میں جلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کے کارکنان ملوث ہیں، شرجیل میمن کا الزام

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان ملوث ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد واقعہ کو لسانی رنگ نہ دیا جائے کیونکہ کوئی بھی زبان بولنے والا ہو قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ کل کے واقعہ میں ایک سیاسی جماعت کے کچھ عناصر شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ امن و امان خراب ہوں جبکہ باقی سب امن چاہتے ہیں اور چند شرپسند عناصر اس واقعے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ہم اس وقت کسی واقعہ کو ہوا نہیں دینا چاہتے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پرامن اور صوفیوں کی دھرتی ہے جو لسانیت پر یقین نہیں رکھتا اور جب بھی کوئی واقعہ ہوا سندھ حکومت فوری متحرک ہوئی۔ عوام کو شرپسندوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے اور کوئی بھی زبان بولنے والے ہوں وہ بھائی ہیں۔ شرپسند عناصر امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ایسے عناصر سے آگاہ ہے جبکہ اس ساری صورتحال میں میڈیا نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی انصاف ہو گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس سے یہ خبریں چلیں اور ان میں سے چند اکاؤنٹ ہولڈرز کا ایک ڈیڑھ سال پہلے انتقال ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ویڈیوز اور مسیج بھیجے گئے تو کارروائی ہو گی۔ دکانیں بند کرانے والے 28 افراد ہم نے گرفتار کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی غلط کام کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ حکومت میرٹ اور دیانت داری کے ساتھ اپنا کام کر رہی ہے واقعہ کے آدھے گھنٹے کے اندر ایک شخص گرفتار ہوا۔ ہجوم سے نمٹنے کا طریقہ پولیس اور رینجرز بہتر سمجھتے ہیں۔ میرے پاس ثبوت موجود ہیں جلاؤ گھراؤ میں پی ٹی آئی کے کارکنان ملوث ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ اور اسمبلی ارکان اس واقعہ سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں اس معاملے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں۔ سہراب گوٹھ میں اب تک 48 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اور انڈیا سے فنڈنگ لی ہے جبکہ عمران خان کے خلاف فوری آرٹیکل 6لاگو ہونا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain