ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کی پروازوں کے لئےفضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول طیاروں میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
اسرائیل سے آنے اور جانے والی چند فلائٹس کا سعودی عرب کی فضائی حدود سے نہ گزرنا پروازوں کے دورانیے میں اضافے اورزائد ایندھن کے استعمال کا سبب بن رہا تھا۔سعودی عرب کے فیصلے سے اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔