تازہ تر ین

نشے سے منع کرنے پر بیوی اور سالے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں نشے سے منع کرنے پر بیوی اور سالے کو قتل کرنے والے ملزم کو انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار نے گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق ملزم سفیان نے نشے سے منع کرنے پر بیوی زینت اور سالے طالب کو قتل کیا تھا، ملزم قتل کی ہولناک واردات کے بعد گوجرانوالہ جا کر بہن کے گھر چھپ گیا تھا۔
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain