تازہ تر ین

کارکنان نے منحرفین کوقبول نہیں کیا، جان نہیں لڑائی، مہنگائی نے جلتی پر تیل کاکام کیا، رانا ثنا اللہ

لاہور: (ویب ڈیسک) ضمنی انتخاب میں لیگی کارکنان نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا، پارٹی عہدیداران اور پرانے ٹکٹ ہولڈرز نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی۔
یہ بات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیار کردہ اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی تیار کردہ تجزیاتی رپورٹ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیش کی گئی ہے جس میں تمام اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں قائد میاں نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ہر انتخابی حلقے کے حوالے سے الگ الگ تجزیہ پیش کیا گیا ہے جس میں تمام محرکات کا احاطہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قیادت کے سامنے پیش کردہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنان نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا، پارٹی عہدیداروں اور پرانے ٹکٹ ہولڈرز نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی۔
ذرائع کے مطابق پیش کردہ تجزیاتی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں ہونے والے اضافے نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ہار میں بنیادی کردار ادا کیا۔
رانا ثنا اللہ کی تیار کردہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بھی رد کر کے مخالفین کو ووٹ دئیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain