ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر مشاورت کی گئی۔
سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی اور حالات کا جائزہ لیا گیا۔
سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحادی جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی، پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جو پی ٹی آئی کی تھیں، اس نے 15 سیٹیں جیت لیں اور اپنی ہی پانچ سیٹیں ہار گئی۔
سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے بہت اچھی مہم چلائی، ہم 20 سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) کو مکمل سپورٹ کر رہے تھے، پنجاب کے 20 حلقوں میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے۔
سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا، الیکشن کے انعقاد اور نتائج کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی غلطی کا احساس ہونا چاہئے۔