کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر بنیادی کھانے پینے کی اشیاء دالیں، چاول ، آٹا اور خوردنی تیل دستیاب نہیں ہے، مہنگائی کے مارے شہری اشیائے خوردنی کے حصول کے لئے سٹورز کے چکر پہ چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
یہ مناظر کوئٹہ کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز کے ہیں جن کے خالی شیلف شہیریوں کا استقبال کر رہے ہیں جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سستی اشیاء خریدنےکی غرض سے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ شہرکےتمام یوٹیلٹی سٹورز پر کافی عرصہ سے آٹا، مخٹلف اقسام کی دالیں، چاول ،خوردنی تیل اور دیگر ضروری اشیا دستیاب نہیں۔
عید قربان سے قبل ہی یوٹیلٹی کارپوریشن کے پاس دال چاول اور دوسری اشیا کا ذخیرہ ختم ہو گیا تھا، کارپوریشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کا عارضی بحران تھا، ٹینڈرز ہو چکے ہیں اور جلد فراہمی شروع ہوجائے گی۔
یوٹیلٹی سٹورز پرعام ضرورت کی اشیاء موجود نہ ہونے کے باعث کارپوریشن کی آمدنی میں بھی نماٰیاں کمی ہورہی ہے۔