تازہ تر ین

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 9.90 روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی، بجلی 9.90 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق وہ 28 جولائی کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے کا اضافہ بھی طلب کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain